ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سہارنپور:بھیم آرمی نے عمران مسعودکی حمایت کااعلان کیا،مایاوتی کے الزام سے ناراض

سہارنپور:بھیم آرمی نے عمران مسعودکی حمایت کااعلان کیا،مایاوتی کے الزام سے ناراض

Tue, 09 Apr 2019 21:18:52  SO Admin   S.O. News Service

سہارنپور:9 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) دلت تنظیم بھیم آرمی نے کمیونٹی کے ارکان سے سہارنپور لوک سبھا علاقے میں کانگریس کے امیدوار عمران مسعودکے لیے ووٹ دینے کوکہاہے۔ ان کے اس اعلان سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) گٹھ بندھن کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔بھیم آرمی کے مطابق، یہ قدم مایاوتی کے بھیم آرمی چیف چندرشیکھرآزادکے بارے میں دیے گئے بیان کے بعد اٹھایا گیاہے۔کچھ دن پہلے ہی بی ایس پی صدر مایاوتی نے بھیم آرمی کے بانی چندرشیکھر آزاد کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ایجنٹ قرار دیا تھا اور ان پر دلت ووٹوں کو بانٹنے کی کوشش کرنے کاالزام لگایاتھا۔ ابھی بھیم آرمی نے سہارنپور سے کانگریس امیدوار عمران مسعود کو حمایت دینے کااعلان کیاہے۔عمران مسعود2014 میں شہ سرخیوں میں رہے تھے، جب انہوں نے نریندر مودی کے خلاف متنازعہ بیان دیاتھا۔ 


Share: